Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / گوگل ایپ سے فلسطین کا نام مٹانے پر شدید تنقید

گوگل ایپ سے فلسطین کا نام مٹانے پر شدید تنقید

دبئی۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے عالمی نقشہ ( میپ) ایپ سے فلسطین کا نام ہٹا کر وہاں اسرائیل لکھ دیا ہے ، جس کی دنیا بھر میں شدید تنقید ہو رہی ہے ۔فلسطین کی صحافی تنظیم نے اسے فلسطین کو ہمیشہ کیلئے مٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ۔ گوگل نے اسرائیل کی منصوبہ بندی کے مطابق آنے والی نسلوں کو گمراہ کر کے ایک جائز ملک کے طور پر اپنے نام کو ثابت کرنے کیلئے ایسا کیا ہے ۔فلسطینی صحافتی تنظیم نے کہاکہ ’’یہ قدم تاریخ اور جغرافیہ کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وطن کے مطالبے پر فلسطین کے لوگوں کی مہم کو ناکام کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ ایسا کرنے کے بعد بھی وہ فلسطین اور عرب ملک کے لوگوں کے ساتھ غلط منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے‘‘۔ انہوں نے گوگل سے اپنی میپ ایپ میں فورا تبدیلی کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ کہا کہ یہ بین الاقوامی معیار اور اصول کی خلاف ورزی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT