Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گوہاٹی میں ریہرسل ‘ وزیر اعظم کی کار کو حادثہ

گوہاٹی میں ریہرسل ‘ وزیر اعظم کی کار کو حادثہ

گوہاٹی 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گوہاٹی میں چیف منسٹر کی حیثیت سے سربانندا سونووال کی تقریب حلف برداری کے ریہرسل کے دوران ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جو وزیر اعظم کے استعمال کیلئے مختص تھی ۔ گوہاٹی کے ڈپٹی کمشنر ( ٹریفک ) پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ کار قومی شاہراہ 37 پر قافلے کے ساتھ ریہرسل میں شامل تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ریہرسل کے دوران اس کار نے اگلی کار کو ٹکر ماردی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم بی ایم ڈبلیو کار کے اگلے حصے اور بونٹ کو نقصان پہونچا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT