Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / گوہاٹی میں فیفا U-17 ورلڈ کپ میچ کو منظوری

گوہاٹی میں فیفا U-17 ورلڈ کپ میچ کو منظوری

گوہاٹی ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گوہاٹی پانچواں بھارتی شہر بن گیا جسے آئندہ سال کے انڈر۔ 17 فٹبال ورلڈ کپ میچ کی میزبانی کیلئے منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ فیفا کی انسپکشن ٹیم نے اس مقام کی تیاریوں اور سہولیات کو اپنی منظوری دے دی۔ فیفا وفد نے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) کے ارکان کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم و ٹریننگ کی سہولتوں کا جامع جائزہ لیا۔ ٹیم ڈائریکٹر ایل او سی مسٹر زاویئر کیپی نے کہا، ’’ہمارا نومنتخب ریاستی حکومت کے ساتھ کافی اچھا تال میل ہے اور اس سے بلاشبہ گوہاٹی میں (فیفا میچ کی میزبانی سے متعلق) امور کو آگے بڑھانے میں مدد ملی‘‘۔ اس موقع پر پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اجئے تیواری، اسپورٹس سکریٹری، حکومت آسام بھی موجود تھے۔ قبل ازیں کوچی، نوی ممبئی، گوا اور نئی دہلی کو فیفا کی منظوری ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT