Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / گُروکل اسکولس میں 7306 جائیدادوں پر تقررات

گُروکل اسکولس میں 7306 جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 6فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقامتی اسکولس ( گُروکل) میں ملازمتوں کی فراہمی کیلئے پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے  ۔گروکل اسکولس میں 7306جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ اس مقصد کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 10فبروری تا 4مارچ درخواستیں  آن لائن داخل کرنے کی ہدایت دی ہے  ۔ تفصیلات کے بموجب ٹی جی ٹی کی 4362 ‘ پی جی ٹی 921 ‘ پی ڈی 6 ‘ پی ای ٹیز 616 ‘ آرٹس ٹیچرس 372 ‘ کرافٹس ٹیچرس 43 ‘ میوزک ٹیچرس195کے علاوہ اسٹاف نرسیس 533اور لائبریرین کی 256جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT