Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گٹلہ بیگم پیٹ کی وقف اراضی پر قابضین کے دستاویزات کی پیشکشی

گٹلہ بیگم پیٹ کی وقف اراضی پر قابضین کے دستاویزات کی پیشکشی

وقف بورڈ کی ہدایت پر عمل ، اراضی وقف ہونے سے انکار ، خریداری کا دعویٰ
حیدرآباد۔18 اگست (سیاست نیوز) گٹلا بیگم پیٹ کی اوقافی اراضی کے متعدد قابضین نے آج وقف بورڈ پہنچ کر اپنے دستاویزات پیش کئے۔ وقف بورڈ نے قابضین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوٹس کے مطابق بعض اہم قابضین آج اپنے وکلاء کے ساتھ وقف بورڈ پہنچے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے روبرو اپنے دستاویزات پیش کرتے ہوئے اراضی پر اپنی دعویداری پیش کی۔ اس موقع پر لیگل دیگر متعلقہ سیکشن کے عہدیدار موجود تھے۔ قابضین نے اپنے دستاویزات کے ذریعہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے یہ اراضی خریدی ہے اور یہ وقف نہیں ہے۔ بعد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر منان فاروقی سے کہا کہ تمام دستاویزات کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے انہیں جواب روانہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اس قیمتی اراضی کے تحفظ کے سلسلہ میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور ریونیو عہدیداروں کے ساتھ حال ہی میں دورہ کرتے ہوئے قابضین کو تخلیہ کی ہدایت دی گئی۔ بعد میں انہیں دستاویزات پیش کرنے نوٹس جاری کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT