Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا اور نقلی اشیاء کی تیاریٹولی گرفتار

گٹکھا اور نقلی اشیاء کی تیاریٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) گٹکھا اور نقلی اشیاء کے خلاف جاری کارروائی میں میاں پور پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم پولیس کے ہاتھ کوئی بڑا ذخیرہ یا پھر بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء حاصل نہیں ہوئی بلکہ ایک خطرناک سازش کا انکشاف ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ یہ کرایہ کی ٹولی جو قتل کی سازش پر عمل کرنے والی تھی پولیس نے عین وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ خسر نے اپنے داماد کے قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا جو چاہتا تھا کہ اس کے داماد کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی بیٹی داماد کی جائیداد کی اکیلی وارث بن جائے گی۔ خسر واسودیو ریڈی نے اپنے داماد شام سندر ریڈی کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اور اس نے ایک کرایہ کی ٹولی سے قتل کیلئے 18 لاکھ روپئے میں مدد لے لیا تھا اور 2 لاکھ روپئے اڈوانس بھی ادا کردیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ہتھیار ضبط کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT