Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا تیار کرنے والے کارخانوں پر دھاوا، دو گرفتار

گٹکھا تیار کرنے والے کارخانوں پر دھاوا، دو گرفتار

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) شہر میں گٹکھا تیار کرنے والے کارخانوں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائی جاری ہے اور آج تازہ دھاوؤں میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 25 لاکھ مالیتی گٹکھے کے پیاکٹس برآمد کرلئے۔ بتایا جاتاہے کہ انور ساکن کمہار واڑی عیدی بازار جو گٹکھے کی تیاری کا کاروبار کرتا ہے علاقہ بھوانی نگر میں واقع ایک مکان میں وہ ممنوعہ گٹکھا تیار کرتے ہوئے اس کی پیاکنگ کے بعد بازار میں فروخت کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی کے دوران گٹکھا کارخانہ کے ملازم سرویشور کمار پاسوان متوطن اتر پردیش کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے 25 لاکھ مالیتی اشیاء جو گٹکھا کی تیاری میں استعمال کی جارہی تھیں برآمد کرلیا اور انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT