Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا فروخت کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ

گٹکھا فروخت کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ

شمس آباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے شمس آباد کے تمام پان شاپس پر دھاوے کرتے ہوئے گٹکھا فروخت کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور بھاری مقدار میں گٹکھا کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ پان شاپ اونرس نے بتایا کہ چھوٹے کاروباریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ جبکہ شمس آباد میں گٹکھا فروخت کرنے والے بڑے کرانہ دکانات کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ پان شاپس پر دن رات محنت کرنے پر انہیں کچھ رقم ملتی ہے ۔ جس سے ان کے گھر چلتے ہیں ۔ ہمیں نشانہ بنانے کے بجائے بڑے بیوپاریوں کے دکانات پر دھاوا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT