Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا کا ذخیرہ ضبط

گٹکھا کا ذخیرہ ضبط

حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں ایک گٹکھا کے گودام پر کارروائی کے علاوہ ایک بڑے ذخیرہ کو بھی ضبط کرلیا گیا جو بذریعہ لاری منتقل کیا جارہا تھا ۔سائبر آباد پولیس کے مطابق نارسنگی اور مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عزیز نگر بیجاپور ہائی وے پر مشتبہ نقل و حرکت میں مصروف لاری کو پولیس نے روک لیا اور تلاشی کے دوران اس لاری سے بھاری مقدار میں گٹکھا ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 92 لاکھ 30 ہزار روپئے مالیتی گٹکھا تیار کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور گٹکھا کے 130 پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ یہ گٹکھا ایم سی برانڈ کے نام سے تیار کیا جارہا تھا ۔ پولیس سائبرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

بینک لوٹنے کی ناکام کوشش
حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے کوکٹ پلی علاقہ میں ایک بینک کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاکرس کو توڑنے میں ناکامی کے بعد لٹیرے فرار ہوگئے ۔ تاہم بنک میں چابیوں کی موجودگی شبہات کا موجب بنی ہوئی ہے ۔ اطلاع کے فوری بعد کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے حیدر نگر ایس بی آئی شاخ پہونچکر جانچ کی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بنک عہدیداروں پر برہمی ظاہر کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT