Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / گپٹل ٹوئنٹی20 میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین

گپٹل ٹوئنٹی20 میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین

ہملٹن ۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )  نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ٹوئنٹی20  کرکٹ میں سب سے  زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔ وہ 56 مقابلوں کی 54 اننگز میں 34.55کی اوسط سے 1624 رنز کر چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 101 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برنڈن مکالم 2140رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔سری لنکا کے تجربہ کار بیٹسمین تلکرتنے دلشان 1618 رنز کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی1528 رنز کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے آل راونڈر محمد حفیظ 1512 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجودہیں۔

TOPPOPULARRECENT