Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / گپٹل پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم سے باہر

گپٹل پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم سے باہر

کرائسٹ چرچ۔10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں مایوس کن مظاہرہ کرنے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز سے اوپنر مارٹن گپٹل سمیت پانچ کھلاڑیوں کو خارج کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے معلنہ میزبان ٹیم  میں آکلینڈ کے بیٹسمین جیت راول اور آل راؤنڈ کولن دی گرینڈ ہوم کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک نیوزی لینڈ کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کی۔علاوہ ازیں ٹوڈ ایسٹل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے آخری مرتبہ نومبر 2016 میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے جیت راول کو مارٹن گپٹل کی جگہ اننگز کا آغاز کروایا جائے گا۔گپٹل ٹسٹ کرکٹ میں عرصے سے جدوجہد کرتے نظر آ رہے تھے اور گزشتہ نو میچوں میں صرف 393 رنز بنا سکے تھے جس میں صرف دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔دورہ ہندوستان کے اسکواڈ سے لیوک رونکی، ایش سودھی، جیتن پٹیل اور ڈوگ بریسویل کو خارج کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ زخموں کا شکار مچل سینٹنر، مارک کریگ، ایڈم ملنے، مچل میک کلینیگن، کولن منرو اور جیارج ورکر کے انتخاب پر غور نہیں کیا گیا جبکہ زخموں کے بعد بحالی کے عمل سے گزرنے والے کوری اینڈرسن بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 25 نومبر سے دوسرے ٹسٹ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔کین ولیمسن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہو،، میٹ ہنری، ٹام لیتھن، ہنری نکولس، جمی نیشام، جیت راول، ٹم ساؤدھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ۔

TOPPOPULARRECENT