Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / گچی باؤلی میں ایک شخص کی موت

گچی باؤلی میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ نریش ریڈی مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ تاہم پولیس اس کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے میں ناکام ہے اور شبہ ظاہر کردیا ہے کہ ہوسکتا ہے نریش ریڈی برقی شاک کے سبب فوت ہوا ہوگا یا پھر اس نے خودکشی کی ہوگی ۔ پولیس کے مطابق نریش ضلع میدک کے ساکن پرتاپ ریڈی کا بیٹا تھا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ نریش گچی باؤلی کے علاقہ میں ملازمت کرتا تھا ۔ 27 اکٹوبر کے اس سافٹ ویر انجینئیر کو دواخانے میں شریک کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT