Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گڈی ملکاپور مہدوی قبرستان کی حصار بندی منہدم

گڈی ملکاپور مہدوی قبرستان کی حصار بندی منہدم

مہدویہ قومی مومنٹ کمیٹی کے وفد کی ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات ، مثبت اقدام کیلئے نمائندگی
حیدرآباد۔16نومبر(سیاست نیوز) گڈی ملکا پور کے قریب واقعہ مہدوی قبرستان اور بارگاہ حضرت بندگیمیاں عبدالکریم نوری ؒ کے حصار بندی کو منڈل ریونیو آصف نگر کی جانب سے مہندم کردئے جانے کے بعد صدر مہدویہ قومی مومنٹ وکنونیر تلنگانہ اولڈ سٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی شہباز علی خان کی قیادت میں مہدویہ کمیونٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمو دعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے ایم آر او آصف نگر منڈل کے عہدیداروں کے خلاف ایک تحریری شکایت پیش کی اور مذکورہ حصار کی دوبارہ تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔شہباز علی خان نے مذکورہ قبرستان اور بارگاہ کو 386سالہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مہدویہ فرقہ کی میتوں کو قبرستان ہذا میں مفت تدفین کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جہاں پہاڑی ہونے سے قبور کی کھدوائی میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی قبرستان اور درگاہ کے تحت وقف بھی ہے جس پر غیرمجاز قبضے کرلئے گئے ہیں۔ رقمی او رمالی امداد کے ذریعہ قبرستان کی حصا ر بندی کی گئی تھی جس کو لینڈ گرابرس اور رئیل اسٹیٹ بروکرس کی ایماء پر ایم آر او آصف نگر کے عملہ نے قبرستان کی حصاری بندی کو بناء کسی نوٹس کے مہندم کردیا ہے ۔ حصاربندی کے لئے فنڈز کی اجرائی اور درگاہ میں پانی کے موثر سربراہی کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرنے کی بھی اپنی تحریری یادواشت میںنمائندگی کی۔ الحاج محمد محمو دعلی نے متعلقہ ایم آر او عملہ کو درگاہ حضرت بندگیمیاں سید شاہ عبدالکریم نور یؒ کے معائنہ کرتے ہوئے وہاں مہندم حصاربندی کی تفصیلات پیش کرنے اور قبرستان کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT