Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گڑگاؤں کا نیانام گروگرام

گڑگاؤں کا نیانام گروگرام

چندی گڑھ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گڑگاؤں جو کارپوریٹ اداروں کا مرکز ہے اور دہلی کے مضافات میں واقع ہے۔ اب گروگرام کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ فیصلہ منوہر لال کھٹر حکومت نے کیا ہے جس کا دعویٰ ہیکہ اس علاقہ کے لوگ اس سلسلہ میں طویل مدت سے مطالبہ کررہے تھے۔ ہریانہ بھگوت گیتا کی تاریخی سرزمین ہے اور گڑگاؤں تدریس کا مرکز تھا۔ گروناچاریہ کے دور میں گڑگاؤں تعلیم کا مرکز تھا جہاں شہزادہ تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔ حکومت نے ضلع میوات کا نام بھی نوح رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT