Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گگن پہاڑ کے گودام میں دھاوا ، گٹکھا کا ذخیرہ ضبط

گگن پہاڑ کے گودام میں دھاوا ، گٹکھا کا ذخیرہ ضبط

شمس آباد /14 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں ایک گودام میں پولیس دھاوا کیا ۔ تفصیلات کے بموجب گگن پہاڑ میں واقع شرما گودام دھاوا کیا گیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی پدمجا نے اے سی پی گنگاریڈی کے ہمراہ معائنہ کرنے پر کثیر تعداد میں گٹکھے کے پیاکٹس اور زردے کے تھیلے برآمد ہوئے ۔ جن کی مالیت 70 لاکھ روپئے سے زائد بتائی گئی ۔ گودام میں کام کرنے والے 10 افراد کو حراست میں لیکر ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT