Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گھانا میں بھگدڑ ،نو افراد ہلاک

گھانا میں بھگدڑ ،نو افراد ہلاک

اکرہ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک گھانا کے شہر کوماسی میں رمضان کے اختتام پر ایک تقریب میں بھگدڑ مچ جانے سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پارٹی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں ہاسپٹلس میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جمعرات کی رات کو پیش آئے اس واقعہ کے بارے متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق بھگدڑ بجلی بند ہونے کی وجہ سے شروع ہوئی جب سب لوگوں نے ایک ساتھ باہر نکلنے کی کوشش کی۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ تقریب ختم ہونے کے بعدکمیونٹی سینٹر کی بجلی بند کر دی گئی لیکن کمیونٹی سینٹر کے دروازے بند ہونے سے لوگ وہاں سے نکل نہیں پائے۔ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد دنیا بھر کے بیشتر علاقوں میں چہارشنبہ کو مسلمانوں نے عید منائی۔

TOPPOPULARRECENT