Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / گھانا کی پارلیمنٹ میں آگ

گھانا کی پارلیمنٹ میں آگ

اکارہ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں آج اچانک آگ لگ گئی۔ قومی محکمہ فائر بریگیڈ سروس نے بتایا کہ آگ ‘جوب 600’ کمپلیکس کی 10 ویں منزل کے پرنٹنگ روم میں لگی اور یہ آہستہ آہستہ باورچی خانے تک جا پہنچی۔ آگ سے کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔فائر بریگیڈ کے ترجمان بلی اینگلیٹ نے کہاکہ ہم نے تمام چیزوں کو باہر کر دیا اور اب آگ پر قابوپالیا گیا ہے اور امید ہے کہ کل سے دوبارہ کام کاج شروع ہو جائے گا۔ افسر آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔آگ جس عمارت میں لگی اس کی تعمیر گھانا کے پہلے صدر کوام کرماہ نے 965 میں کرائی تھی۔ اس میں کل 252 کمرے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT