Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھانس کی پیداوار کیلئے درخواستیں مطلوب

گھانس کی پیداوار کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جانوروں کیلئے گھانس اگانے والے خواہش مند کسانوں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ۔ ضامن روزگار اسکیم APO مسٹر سائیلو نے بتایا کہ آبی سہولت رکھنے والے اور ذاتی اراضی رکھنے والے حیوانات کی افزائش کرنے پر کسان اپنی اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ دھوپ کی تمازت زیادہ ہونے پر صبح 6 بجے تا 10 بجے صبح تک اور شام 4بجے سے 5 بجے بجے تک اسکیم کے کام انجام دیں ۔ ڈپنگ یارڈ ، قبرستانوں کے تعمیرات کے کام کئے جائیں ۔ سال 2016-17 کیلئے کسان اپنے لئے ضروری پودے حاصل کرکے درخواستیں دینے کو کہا ۔ اس موقع پر مواضعات کے فیلڈ اسسٹنٹ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT