Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گھاگھرا میں طغیانی 150گاؤں سیلاب کی زد میں

گھاگھرا میں طغیانی 150گاؤں سیلاب کی زد میں

گونڈا ۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنبسا بیراج سے چھوڑے گئے پانی اور رک رک کر ہو رہی بارش سے اتر پردیش میں گونڈا کی کرنل گنج اور ترب گنج تحصیلوں میں گھاگھرا ندی کے خطرے کے نشان سے اوپر پہنچنے سے تقریبا 157 گاؤں سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں ۔انچارج ضلع مجسٹریٹ جینت کمار دکشت نے آج یہاں بتایا کہ صبح بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے گھاگھرا ندی خطرے کے نشان کا قریب 11 سینٹی میٹر پار کرکے مستحکم ہے ۔ فی الحال نچلے ساحلی علاقوں میں پانی پھیلا ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بچانے کیلئے ترب گنج میں 23 اور کرنل گنج میں 18 سیلاب چوکیوں کوسرگرم کر کے راحت اور ربچاؤ اہلکاروں کو لگا دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 620 کشتیاں لگائی گئی ہیں۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آفت انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT