Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / گھروں میں برقی بچت کیلئے جی ایچ ایم سی کے فورم کی تشکیل

گھروں میں برقی بچت کیلئے جی ایچ ایم سی کے فورم کی تشکیل

ایل ای ڈی بلبس کے استعمال کے فوائد پر تفصیلی تبادلہ خیال، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن
حیدرآباد 19 مارچ (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی کی جانب سے کنونشنل لائٹس کی جگہ ایل ای ڈی بلبس کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے برقی بچت سے متعلق بیداری لانے کے سلسلہ میں ایک فورم بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی اور ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے الیکٹریکل انجینئرس کے ساتھ سپلائرس، انرجی انالائسٹس اور آر ڈبلیو اے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ گھروں میں برقی بچت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکرس نے پریزینٹیشنس دیئے۔ Messrs انرجی ایفیشینسی سرویسس لمیٹیڈ نے مرکزی حکومت کو اجالا اسکیم کے تحت ایل ای لڈی بلبس کے استعمال کے فوائد پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کئے اور کہاکہ وہ ان کے اسٹورس پر 9W ایل ای ڈی بلبس 80 روپئے میں اور 90/- روپئے (سبسیڈائزڈ قیمت 3 سالہ وارنٹی کے ساتھ) میں متعلقہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر سربراہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس کے پی این راؤ اور گوپال کرشنا نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ برقی بچت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کارپوریشن کے الیکٹریکل انجینئرس کو مشورہ دیا کہ اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اسکولس، کالونیز میں مہم چلاتے ہوئے عوام میں بیداری لائیں اور انھیں ایل ای ڈی بلبس کے استعمال کے فوائد سے واقف کروایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT