Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / گھروں میں بیف رکھنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ، ایک گرفتار

گھروں میں بیف رکھنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ، ایک گرفتار

مظفر نگر 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنے مکانوں میں گائے کے گوشت کا ذخیرہ کر رکھا تھا۔ ضلع مظفر نگر کے دو مختلف واقعات میں یہ مقدمے درج کئے گئے۔ پولیس کے بموجب ایک مقدمہ تین افراد کے خلاف انسداد ذبیحہ گاؤ قانون کے تحت درج کیا گیا جبکہ اُن کے مکان سے گائے کا گوشت برآمد ہوا۔ اُن کا مکان ہرولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔ ایس ایچ او آنند مشرا نے کہاکہ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں پولیس نے  ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور ضلع کے دیہات سورو سے گائے کا گوشت ضبط کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT