Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھرکے ماحول کی علمی و دینی بنانے کی تلقین

گھرکے ماحول کی علمی و دینی بنانے کی تلقین

کرنول /22 فروری ( ذریعہ ای میل ) آپ ﷺ پر سب سے پہلی وحی جو نازل ہوئی وہ تعلیم کے تعلق سے ہوئی اور اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بے شمار مقامات پر علم کی اہمیت کو بیان فرمائی ہے ۔ لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ حصول علم سے بے رغبتی کو ترککریں اور دینی اور دینوی علوم سے اپنی اولاد کو آراستہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شمیم فوری مدنی مقرر ہیں ٹی وی ممبئی نے عثمانیہ کالج گراؤنڈ زیں معہدالسلام العالمی کرنول کے تیسرے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آٖ ﷺ نے فرمایا کہ علم کا حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ مولانا نے کہا کہ والدین عصری تعلیم کے ساتھ ستاھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ اولاد والدین کے حق میں صدقہ جاریہ ثابت ہوسکیں۔ انہوں نے حضرت ہاجرہ علیہ السلام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تربیت کا ہی نتیجہ تھا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام اللہ کی راہ میں قربان ہونے کیلئے تیار ہوگئے ۔ لہذا خواتین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کی تربیت اسلام ماحول میں کریں ۔ بعد ازاں ماہر تلعیم و مقرر پیس ٹی وی ممبئی جناب نثار نڈیادوالا نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی بہترین تربیت اسی وقت ممکن ہے۔ جب تدریسی اوقات کے علاوہ جو وقت ہوتا ہے اس میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ رہ کر تعلیم و تربیت کی نگہداشت کریں ۔ والدین یہ نہ سمجھنے کہ ہمارا بچہ تو بہترین اسکول میں زیر تعلیم ہے وہ ایک کامیاب طالب علم بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ والدین اولاد سے پہلے خود کو بدلیں اور اپنے گھر کے ماحول کو علم دوست اور دینی بنائیں اور بچوں کے ساتھ ابتداء ہی سے ادب و احترام کے ساتھ پیش آئیں ۔ قبل ازیں معہدالسلام العالمی کرنول کے طلبہ و طالبات نے بہترین انداز میں تعلیمی مظاہرہ بزبان اردو انگریزی ، عربی اور تلگو میں پیش کیا ۔ معہد کے ڈائرکٹر جناب محمد ناصر نے کہا کہ میں شہر کڑپہ سے اکیلا ہی چلاتھا شہر یعنی کرنول کے تعاون کی وجہ سے معہد اپنی عمر کے کامیاب تین سال مکمل کرچکا ہے ۔ جس کیلئے میں شہریان کرنول کا بہت ہی مشکور و ممنون ہوں ۔ اس پروگرام میں جمعیت اہلحدیث آندھرارپدیش کے سکریٹری حافظ عبدالغنی عمری ، امیر شہری جمعیت اہل حدیث مولانا عبدالحکیم عمری ، سکریٹری شہری جمعیت اہل حدیث مولانا شیخ مرتضی عمری ، مولانا محمد آزاد علی سلفی ، معد کے منتظم محمد نئیر اور معہد کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ تعداد میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT