Thursday , March 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو تنازعات سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

گھریلو تنازعات سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سعیدآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ سورنالتا نے کل رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سورنا لتا مدھورا نگر کالونی کے ساکن وینکٹ سوامی کی بیوی تھی ۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے اور ان جھگڑوں کے سبب گھریلو تنازعہ شروع ہوگیا تھا ۔ گزشتہ روز بھی سوامی اور سورنالتا کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT