Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھریلو تنازعات سے مایوس نوجوان کی خودکشی

گھریلو تنازعات سے مایوس نوجوان کی خودکشی

مدور /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیریال ٹاون میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایم پروین کمار نامی 26 سالہ نوجوان جو کہ روزگار کا متلاشی تھا ۔ روزگار نہ ملنے و شبانہ روز پیش آنے والے گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر چیریال ٹاون کے مضافات میں درخت سے پھانسی لیکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر لکشمن راؤ نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرواکر ورثاء کے حوالے کیا اور کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔ خودکشی نوٹ کے ذریعہ متوفی نے اپنی موت کیلئے خود کو ہی ذمہ دار  ٹھہرایا ۔

معذور آٹو ڈرائیور کا اقدام خودسوزی
مدور /21اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع بھیران پلی میں 28 سالہ سید نصیرالدین نامی جسمانی معذور جوکہ کرایہ کا آٹو چلاکر اپنی بیوی و 3 لڑکیوں کے علاوہ اپنے ضعیف العمر والدین کی کفالت کر رہا تھا ۔ اس ضمن میں ہونے والی مالی مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر آج دوپہر انتہائی مایوسی کا شکار ہوکر اپنے جسم پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی اور بری طرح زائد از 70 فیصد جھلس گیا جس کو مقامی افراد نے ارکان خاندان کے ہمراہ نازک حالت میں ایرا دواخانے جنگاؤں کو منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کیلئے گاندھی دواخانے میں شریک کروایا گیا ۔

رشوت قبول کرنے والے
جونئیر اسسٹنٹ کو سزائے قید
سنگاریڈی22 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے پلکل منڈل کے تحصیل آفس میں برسر خدمت سر کاری ملا ز م جی نا گیا (جونیر اسسٹنٹ) سال 2008 کو رشوت قبول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں اے سی بی ( اینٹی کر پشن بیورو) کے جال میں پھسنے والے شخص کوآج فرسٹ اڈ یشنل اسپیشل جج اے سی بی ( ایس سی ای ) سٹی سیول کو رٹ  نے دیڑھ سال قید با مشقت اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کر تے ہوئے فیصلہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT