Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو تنازعہ سے ایک خاتون کی خودسوزی

گھریلو تنازعہ سے ایک خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ کندکور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 47 سالہ سیتااماں جو پیشہ سے زرعی مزدوری کرتی تھی ۔ کندکور علاقہ کی ساکن تھی ۔ 18 اکٹوبر کے دن اس خاتون نے گھریلو تنازعات سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جو کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT