Friday , July 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

میدک۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں اے آر پولیس سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہوم گارڈ گھریلو تنازعات سے عاجز آکر کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ ضلع ایس پی کماری چندنا دیپتی نے اس کی اطلاع پاکر فوری حرکت میں آتے ہوئے ہوم گارڈ ملکارجن کو بعرض علاج حیدرآباد روانہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکارجن اور اس کی بیوی اکثر و بیشتر جھگڑے ہوا کرتے تھے جس کو دیکھ کر سسرال والوں نے اس کی پٹائی بھی کردی تھی جس کے باعث وہ اپنی ہتک برداشت نہ کرسکا اور انتہائی اقدام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکارجن کو ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT