Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) بیوی گھر چھوڑ کر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات راجندر نگر اور چکڑ پلی پولیس حدود میں پیش آئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو نامی شخص جو عطا پور علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی اور گزشتہ چند عرصہ قبل اس کی بیوی اس کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد اس نے کثرت سے شراب نوشی کا آغاز کردیا اور کل رات اس نے خودکشی کرلی ۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 37سالہ ملیش جو پیشہ سے خانگی ملازم عنب پیٹ علاقہ کا ساکن کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور جھگڑے کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT