Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو جھگڑوں پر اقدام خودسوزی کرنے والی لڑکی کی موت

گھریلو جھگڑوں پر اقدام خودسوزی کرنے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) بہن اور بہنوائی کے جھگڑے سے پریشان لڑکی نے بہن کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداستہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی شراونی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 14 نومبر کو خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ شراونی امام پورہ کلثوم پورہ علاقہ کے ساکن بالاکرشنا کی بیٹی تھی ۔ 14 نومبر کو اس لڑکی نے اپنی بہن اور بہنوائی کو جھگڑتے ہوئے دیکھا اورپریشان ہوگئی اور اپنی بہن کو سمجھا رہی تھی کہ وہ لڑائی جھگڑا نہ کریں اس دوران چھوٹی بہن کے مشورہ سے برہم بڑی بہن نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کلثوم پورہ مصروف تحقیقات ہے ۔

 

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ سعیدآباد اور سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 50 سالہ چننیا جو پیشہ سے میستری  پوسلہ بستی سعیدآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات ایک علاقہ میں واقعہ میٹھائی کی دکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 24 سالہ شیواجو ایک خانگی انجینئیرنگ کالج میں سوپروائزر کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ 14 نومبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT