Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو جھگڑوں پر تین خواتین کی خودکشی

گھریلو جھگڑوں پر تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /17 اکٹوبر (سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات حسینی علم اور کندرگ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پولیس حسینی علم ذرائع کے مطابق 24 سالہ رحیم بیگم جو ہمت پورہ علاقہ کے ساکن محمد طاہر کی بیوی تھی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کا شوہر سے مبینہ جھگڑا ہوا تھا ۔ اس نے 15 اکٹوبر کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ حسینی علم پولیس کے مطابق 30 سالہ شیوا کماری جو پاردی واڑہ علاقہ کے ساکن نریندر کی بیوی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کماری نے اپنے شوہر سے مبینہ واشنگ مشین کی خواہش کی تھی اور اس کے شوہر نے رقمی کمی کے سبب اپنی بیوی کی خواہش کو پورا نہیں کیا اور مشین خریدنے میں درکار وقت سے دلبرداشتہ اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ کندرگ پولیس کے مطابق 28 سالہ فاطمہ بیگم جو چودری گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد سلیم کی بیوی تھی ۔ اس نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ بیگم کا شوہر سے معمولی بات پر مبینہ جھگڑا ہوا تھا ۔ 13 اکٹوبر کو اس خاتون نے اپنے جسم کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT