Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / گھریلو خادمہ کا قتل ‘ ملزم کی طویل التواء کیلئے درخواست مسترد

گھریلو خادمہ کا قتل ‘ ملزم کی طویل التواء کیلئے درخواست مسترد

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے سابق بی ایس پی ایم پی دھنن جئے سنگھ کی بیوی جاگرتی سنگھ کی درخواست سماعت کیلئے مستردکردیجس میں مقدمہ کی سماعت 6ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ کیونکہ قتل کے مقدمہ میں استغاثہ کی شہادت موجود ہے‘ جس میں دونوں ملزمین پر گھریلو خادمہ کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جاگرتی کی درخواست صرف ایک ’تاخیر کا حربہ‘‘ ہے ۔ مقدمہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی درخواست سرکاری گواہوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے ۔ چنانچہ اس درخواست میں ایسی کوئی اہم وجہ نہیں بتائی گئی ہے جس کی بناء پر مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT