Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / گھریلو مسائل اور قرض سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

گھریلو مسائل اور قرض سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور قرض کے بوجھ اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات سائبرآباد پولیس حدود میاں پور اور مادھاپور پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 25 سالہ یشودھا جو لکشمی نگر تانڈور علاقہ کے ساکن سدھو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کثرت سے شراب نوشی کی عادی تھی اور قرض کے بوجھ کا بھی شکار تھی ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کے گھر میں تنازعات بھی چل رہے ہیں ۔ جس سے تنگ آکر اس نے 6 اکٹوبر کو اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 34 سالہ کویتا جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ مادھاپور علاقہ کے ساکن شنکر کی بیوی تھی ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ کویتا خرابی صحت سے کافی پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT