Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو مسائل و تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

گھریلو مسائل و تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔23  جون (سیاست نیوز) معاشی مجبوریوں اور گھریلو مسائل و جھگڑوں سے تنگ آ کر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات گچی باؤلی اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 40 سالہ کمار جو چوکیدار تھا، گوپن پلی ویکر سکشن کالونی میں رہتا تھا۔ یہ شخص معاشی مجبوری کا شکار تھا اور گھریلو جھگڑوں سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 45 سالہ موہن جو پی جے آر نگر علاقہ کا ساکن تھا، اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد مالی پریشانی سے تنگ آ کر کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT