Sunday , June 25 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

چنے یادال گلانا: آھا کپ دودھ پکتے ہوئے سالن میں ڈال دیں۔15منٹ بعد آپ چیک کریں تو دال یاچنے گل چکے ہوں گے اگر تھوڑی سی کسررہ گی ہوتو 5منٹ مزید دے سکتی ہیں۔
کباب محفوظ کرنے کاطریقہ: اکثرخواتین کچے قیمہ کے کباب بنا کر فریزر رمیں رکھ دیتی ہیں۔لیکن جب بوقت ضرورت نکال کر استعمال کرنا مقصودہوتو یہ اتنی بری طرح آپس میں چپک جاتے ہیں کہ علیٰحدہ کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔آپ کباب بنا کر کسی ٹرے میں تھوڑے فاصلے پر رکھ کر فریزر میں رکھیں۔ جب یہ منجمد ہو کر سخت ہوجائیں تو ان کو ٹرے سے علیٰحدہ کرکے کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کررکھ دیں۔ جب جتنی ضرورت ہونکال لیں۔اس طرح رکھنے سے وہ علیحدہ علیحدہ رہیں گے۔
انڈے والے برتن صاف کرنا: ناشتے وغیرہ کے برتن دھوئیں جس میں انڈے والی پلیٹ بھی ہوتو جس اسفنج سے انڈے کی پلیٹ دھوئی جائے اگر اسی سے دوسرے برتن بھی دھویئے جائیں تو انڈے کی بوتمام برتنوں میں آناشروع ہوجاتی ہے۔اس کا آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ چائے کی پتی جب چائے دانی سے نکالیں تو اسی پتی سے پلیٹ کو صاف کریں اور پھر صاف پانی اور صابن سے دھولیں۔پتی ملنے سے انڈے کی بودوسرے برتنوں کو نہیں لگے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT