گھریلو ٹوٹکے

   

اس ہفتے چند خاص ٹوٹکے ہمارے قارئین کیلئے خصوصی طو رپر پیش کئے جارہے ہیں ۔ امیدہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کیلئے بہت مفید اور کارآمد ثابت ہوں گے۔
٭ بندگوبھی جب بھی پکائیں تو دھوکر کاٹیں ، کیونکہ کاٹ کر دھونے سے تمام وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں۔
٭بینگن کاٹ کر کچھ دیر کیلئے رکھ دیں ، تو ان کی رنگت سیاہ پڑجاتی ہے ۔ اگر انہیں کاٹنے کے بعد نمک ملے پانی میں بھگودیا جائے تو رنگ تبدیل نہیں ہوگی ۔
٭مٹر ، اُبلتے ہوئے پانی میں اس کے چند چھلکے ڈالنے سے رنگت اور مٹھاس میں اضافہ جاتا ہے ۔
٭ تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملاکر سبزی پر چھڑک دیا جائے تو سبزی ایک ہفتے تک تازہ رہے گی ۔
٭ ہاتھوں سے لہسن ، دھنیے ، پیاز اور مرچوں کی ہو دور کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر مل کر دھولیں۔
٭ گلدان کے پانی میں اگر صابن کے کچھ ٹکڑے ڈال دیئے جائیں تو پھول دیر تک تک تر و تازہ رہتے ہیں۔
٭اگر لیموں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے ہوں تو ہر لیموں پر موم کا ایک قطرہ ٹپکاکے فریز کردیں