Monday , September 25 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

٭بندگوبھی پکاتے وقت اس کی بوپورے گھر میں پھیل جاتی ہے ۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں تو بو نہیں پھیلے گی۔
٭  فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے ۔ اگر اسے استعمال سے پہلے کش کرلیا جائے تووہ گرم کرنے پر بہ آسانی گلنے کے علاوہ میدے کی ’’روٹی‘‘ میں بھی اچھی طرح گُندہ جاتا ہے ۔
٭ ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گے ۔
٭ سیب ‘ کھیرے اور آڑو کے چھلکے ضائع مت کریں انہیں تازہ دھنیے ‘ ہری مرچوں ‘ ادرک ‘ ناریل ‘ نمک اور چینی کے ساتھ ملاکر پیسنے سے لذیذ غذائیت سے بھرپور چٹنی بنتی ہے ۔
٭ کوئی بھی دال پکاتے وقت اس میں مسالے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر پکایا جائے تو بالکل منفرد اور ذائقے دار دال بنتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT