Thursday , September 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / گھر آئینہ ہوتا ہے

گھر آئینہ ہوتا ہے

نئے گھر کے انتخاب اور تزئین و آرائش میں جدت خواتین کی اولین ترجیح بنتی جارہی ہے۔ جس طرح خواتین پُرکشش نظر آنے کیلئے اچھے ملبوسات، جوتوں اور دیگر سامان کا انتخاب کرتی ہیں اسی طرح اس بات کی بھی خواہش مند ہوتی ہیں کہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر ہیں، اس کی سجاوٹ بھی اس انداز سے کی جائے کہ جو کوئی بھی دیکھے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ گھر آپ کے ذوق کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ موجودہ دور کے تقاضے الگ ہیں، گھر چھوٹے ہوگئے ہیں اور اب ان کے مطابق گھر کی سجاوٹ کے لئے نت نئے انداز نظر آرہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ  جس چیز پر توجہ دی جارہی ہے وہ ہے گھر میں شیشے یعنی ٹرانسپرنٹ گلاس کا استعمال، مغرب میں تو یہ انداز نیا نہیں، اگرچہ ہمارے لئے یہ نیا ہے۔ سمنٹ کی دیواروں اور دروازوں کی جگہ شیشے کی دیواروں اور دروازوں کا استعمال گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتا ہے اور کشادگی کا احساس ہوتا ہ۔ یہی نہیں اب تو مکان کی چھتوں پر بھی چھوٹے بڑے مختلف سائز کے سجاوٹی ٹرانسپرنٹ شیشوں کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جسے ’’ گلاس روف ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اگر شیشے کا استعمال نہ کرنا چاہیں تو شیشے کی طرز کا ٹرانسپرنٹ پلاسٹک بھی لیا جاسکتا ہے۔ یہ نسبتا مضبوط ہوتا ہے اور اس کے خراب ہونے کا خدشہ بھی کم رہتا ہے۔ یہ بازار سے باآسانی مل جاتا ہے۔ لیکن اگر چھتوں کی سجاوٹ شیشے سے ہی کرنا چاہتی ہیں تو پھر مضبوطی اور پائیداری کو ہرگز نظرانداز نہ کریں بلکہ انہیں اہمیت دیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT