Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گھر اور گاڑی کیلئے قرض کا حصول سستا ،آر بی آئی نے شرح سود کم کردی

گھر اور گاڑی کیلئے قرض کا حصول سستا ،آر بی آئی نے شرح سود کم کردی

ممبئی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا نے مختصر مدتی شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی ہے ۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران 6.5 فیصد کے ساتھ یہ اب تک کی سب سے کم شرح سود ہے اور گزشتہ سال جنوری سے اب تک 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ آر بی آئی کے اس اقدام سے گھر ، گاڑی اور دیگر قرضے سستے ہوں گے ۔ جاریہ مالیاتی سال کے لئے پہلی دو ماہی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے کہاکہ بینکوں نے پہلے ہی شرح سود0.25-0.5 فیصد کم کردیا ہے اور آج کی کمی سے قرض کا حصول مزید سستا ہوجائے گا ۔
25 علاقائی ایرپورٹس کو فروغ دینے کا منصوبہ : جیٹلی
نئی دہلی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج کہاکہ باہمی رابطہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت  25 علاقائی ایرپورٹس کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انھوں نے آج یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کیلئے طویل مدتی فنڈس کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت 15 فضائی پٹیوں کو جو ریاستی حکومت کی ملکیت ہیں اور ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی دس فضائی پٹیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس وقت تقریباً 160 فضائی پٹیاں ہیں جنھیں استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT