Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / گھر میں چیتاگھس گیا، باہر نکالنے کے دوران چیتے کی موت

گھر میں چیتاگھس گیا، باہر نکالنے کے دوران چیتے کی موت

ممبئی20مئی (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی کے ایک خاندان کے رتناگیری ضلع میں ان کے آبائی گاؤں میں واقع گھر میں ایک چیتا گھس گیاجس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور محکمہ جنگلات کے عملہ نے چیتے کو جال میں پھنسا کر باہر نکال لیا ،لیکن اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے مادہ چیتے کی موت واقع ہوگئی۔ رتناگر ی کے محکمہ جنگلات کے افسر ننو گاوڑے نے کہاکہ مادہ چیتا وشواناتھ بنے کے گھر میں گھس گیا ، وشواناتھ کے اہل خانہ جو کچھ دنوں کے لئے ممبئی سے یہاں گرمیوں کی چھٹی منانے آئے ہوئے تھے صبح 9 بجے انہوں نے گھر میں چیتے کودیکھا تو انہوں نے دونوں طرف کے دروازے بند کر دیے ۔ بعد میں ایک پنچایت کمیٹی کے رکن نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔محکمہ کی ٹیم پہنچ کر چار گھنٹے تک مصروف رہی اور 10ماہ کے مادہ چیتے کو باہر لاتے وقت اس کی موت واقع ہوگئی۔ محکمہ جنگلات کے پاس چیتے کو بے ہوش کرنے والی گن نہیں تھی، جب چیتے کو جال میں پھنسا کر باہر لایا گیا تب اس کی موت ہوچکی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT