Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / گھر میں گائے کا گوشت ،71 سالہ بزرگ گرفتار

گھر میں گائے کا گوشت ،71 سالہ بزرگ گرفتار

بھج۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے کچھ ضلع کے ہیڈکوارٹر بھج میں پولیس نے گھر میں مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک 71 سالہ بزرگ کو آج گرفتار کرلیا۔ پولیس نے آج صبح شہر کے دادو پیر علاقے کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں رکھا دس کلوگرام گوشت برآمد کیا ۔ اس معاملے میں عمر شمع نام کے 71 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس انسپکٹر ایم جی بوچھا نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کرکے عمر کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں اکبر مندھاریا نام کے کسی شخص نے یہ گوشت دیا تھا ۔ اکبر اسے فروخت کرنے کے لئے کسی دوسری جگہ سے لایا تھا اور عمر کو اسے رکھنے کے لئے دیا تھا۔مسٹربوچھا نے بتایا کہ گجرات مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت گاؤکشی، گائے کا گوشت کی خریدو فروخت پر پوری طرح پابندی ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف پچاس ہزار روپے کا جرمانہ کے ساتھ سات سال کی قید بھی ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT