Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ’گھر واپسی‘ میں میرا رول تشہیر کی خاطر شعبدہ بازی نہیں : غلام علی

’گھر واپسی‘ میں میرا رول تشہیر کی خاطر شعبدہ بازی نہیں : غلام علی

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غزل کے پاکستانی استاد غلام علی نے تعجب کا اظہار کیا کہ ہندی فلم ’گھر واپسی‘ میں اُن کا اولین رول موضوع بحث بن چکا ہے، اور کہا کہ یہ محض اتفاق ہے کہ انھوں نے ایک گیت گایا اور اس فلم میں خصوصی رول بھی ادا کیا ہے۔ انھوں نے تردید بھی کردی کہ اُن کی اداکاری کا اولین رول صہیب الیاسی کی ہدایت کاری والی فلم کیلئے تشہیر کی چال ہے۔ 75 سالہ غلام علی نے اس فلم میں خصوصی رول ادا کرنے کے علاوہ حب الوطنی کا ایک گیت گایا ہے۔ ممبئی اور دارالحکومت میں اس فلم کی موسیقی کی لانچ کو احتجاجوں کے پیش نظر منسوخ کردینا پڑا کیونکہ بعض گروپوں نے دھمکیاں بھی دیتے ہوئے اس فلم کے موضوع اور اس کے ساتھ غلام علی کو اس میں شامل کرنے پر بھی اعتراض کیا تھا ۔

امیتابھ بچن کو مہاراشٹرا ایمبسڈر سے ہٹانے کا مطالبہ
ممبئی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پناما پیپرس افشاء میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا نام ہونے کے بعد اپوزیشن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ امیتابھ بچن کو ٹائیگر بچاؤ پروڈکٹ کیلئے ریاست کا ایمبسڈر بنایا گیا تھا اب انہیں اس عہدہ سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کانگریس کے اس مطالبہ پر اعتراض کیا ۔

TOPPOPULARRECENT