Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / گھر پرسرقہ کی اطلاع پر واپسی کے دوران میاں بیوی کا سڑک حادثہ

گھر پرسرقہ کی اطلاع پر واپسی کے دوران میاں بیوی کا سڑک حادثہ

حیدرآباد۔/19مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور ایسٹ میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ مکان میں سرقہ کی واردات کی اطلاع پر واپس ہورہے میاں بیوی سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے جس میں بیوی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ پور میں شیکھر گوڑہ کے ساکن شخص وینکٹیا کے رشتہ داروں میں تقریب تھی اور یہ شخص اپنی بیوی کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کیلئے گیا اور مکان میں کسی کی عدم موجودگی پر اس جوڑے نے مکان کو قفل ڈال دیا تھا اور تقریب میں شرکت کیلئے گئے تاہم جیسے ہی انہیں اطلاع ملی کہ ان کے مکان میں سرقہ ہوا ہے تب دونوں میاں بیوی تشویش کے عالم میں واپس ہورہے تھے کہ آٹو کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگئے۔ سوروپا شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کے مکان سے 75 ہزار نقد رقم کے علاوہ سونا اور چاندی کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT