Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / گھر پر نظربندی کیلئے فیفا کے سابق نائب صدر کی درخواست مسترد

گھر پر نظربندی کیلئے فیفا کے سابق نائب صدر کی درخواست مسترد

نیویارک ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )نیویارک کے ایک جج نے فیفا کے سابق نائب صدر الفرڈو ہاوٹ کی اُس درخواست کو مسترد کردیا جس کے ذریعہ انھوں نے ضمانت کے بغیر کسی جیل میں قید رکھنے کے بجائے میامی میں اپنی بیٹی کے گھر پر نظربند رکھنے کی خواہش کی تھی ۔ ان پر اس عالمی فٹبال ادارہ میں رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کے کئی الزامات ہیں۔ ہنڈورس سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ہاوٹ 3 ڈسمبر کو سوئزرلینڈ میں گرفتار کئے گئے تھے جہاں سے انھیں امریکہ کے حوالہ کیا گیا تھا۔ ان پر سازشی ریاکٹ چلانے ، دھوکہ دہی اور رقمی ہیرپھیر کے بشمول 12 مختلف الزامات ہیں جن کی وہ تردید کرچکے ہیں۔
یوراج اور ہربھجن کا 45 ہزار کروڑ روپئے کے فراڈ میں نام !
ممبئی۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔  یہ فراڈ پرل گروپ نامی کمپنی نے کیا جس نے 2 دہائیوں کے درمیان سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپئے ہتھیائے،  تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اس کے چیف اور 3 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوراج اور ہربھجن نے مذکورہ کمپنی سے گفٹ کی صورت میں پلاٹس لیے تھے جس بارے میں ان سے بھی تفتیش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب یوراج سنگھ کی والدہ شبنم نے کہا کہ گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT