Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر ایل ای ڈی بلبس کی سربراہی

گھر گھر ایل ای ڈی بلبس کی سربراہی

کریم نگر ۔11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریساتی وزیر کے تارک راما راؤ نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ وہ حیدرآباد سے ضلع کلکٹرس کی ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ایل ای ڈی بلب کی قیمت مارکٹ میں 76.64 روپئے ہے ‘ غریب اس بلب کو خرید نہیں سکتے ‘ اسی لئے ریاستی حکومت ہر گھر کو دو بلب فی بلس دس روپئے کے حساب سے فراہم کرے گی ۔ اس بلب کے استعمال سے برقی بل میں30% کی کمی ہوگی ۔ راما راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مجالس بلدیہ کے صدفیصد جائیداد ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنائیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ برقی بلس کے بقایات کے سلسلہ میں ٹرانسکو کے عہدیداروں سے بات چیت کر کے برقی بلس کی وصولی کے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے آخر تک تمام سرکاری محکمہ جات ‘ میونسپل اور پنچایتوں میں پریپیڈ کرنٹ میٹرس لگوانا ہوگا ۔ اسٹریٹ لائٹ کیلئے خصوصی علحدہ برقی وائرفراہم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں ۔ گرام پنچایتوں کے عہدیدار گرام پنچایتوں میں پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے موثر اقدامات کریں اور زیادہ خرچ نہ کرتے ہوئے پرانے بورویلس کو مزید گہرا کر کے استعمال کے قابل بنائیں نیز پینے کے پانی کی اسکیمات کے بل کو خرچ کو 14 ویں فینانس کمیشن فنڈز سے پنچایتوں کو متصل کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کے شروع کردہ اسکیمات کو فوری مکمل کرلیں بالخصوص جگتیال ‘ کورٹلہ ‘ ویملواڑہ ‘ حضورآباد اور حسن آباد میں بیت الخلاء کی تعمیرات کے کام کو مکمل کرلیں ۔ مجلس بلدیات میں کچرہ کیلئے ڈمپ یارڈ کی نشاندہی کرکے پانچ تا سات ایکڑ اراضی مختص کرنے کا انہوں نے کلکٹر ضلع کریم نگر کو حکم دیا ۔ نیتو پرساد کلکٹر کریم نگر نے مسٹر راما راؤ کے علم میںیہ بات لائی کہ ضلعمیں صدفیصد جائیداد ٹیکس وصول کرلیا گیا ہے اور پینے کے پانی کی ذمہ داری پنچایتوںکے عہدیداروں کو دی گئی ہیں ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں کلکٹر نیتو پرساد کے علاوہ کارپوریشن کمشنر کرشنا بھاسکر ‘ ڈی پی او پنچایت سورج کمار موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT