Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات

گھر گھر پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات

میدک میں جائزہ اجلاس سے ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک۔20اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں آغاز کردہ آبی اسکیم ( مشن بھگیرتا) کے کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرتے ہوئے گھر گھر پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں ۔ پائپ لائنوں کی تنصیب کے کاموں کو ڈسمبر 2017 تک مکمل کرلیں جس میں معیاری پائپوں کا استعمال کیا جائے ۔ سرکاری متعلقہ عہدیداروں کو چاہیئے کہ حکومت کی جانب سے عوام سے کئے گئے گھر گھر پانی کی سربراہی کو عملی جامہ پہنانے میں سرعت پیدا کریں ۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ( ایم ایل اے میدک) شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی ضلع کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں سرکاری عہدیداروں کے ایک جائزہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر بھارتی‘ رکن پارلیمنٹ پارلیمان میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی ‘ ارکان اسمبلی بھوپال ریڈی ‘ مدن ریڈی ‘ رام لنگا ریڈی ‘ آر ڈبلیو ایس سپرنٹنڈنٹ انجنیئر مسٹر چکرورتی ‘ جوائنٹ کلکٹر میدک ضلع مسٹر کے سریش بابو ‘ ڈی آر او مسٹر ایم ناگیش بھی موجود تھے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ گذشتہ 60سالوں میں پیشروں حکومتیں پانی جیسے اہم مسئلہ کو برفدان کی نذر کر رکھا تھا ‘ اب علحدہ ریاست کے قیام کے بعد تلنگانہ سرکار ریاست کے تمام اضلاع و دیہاتوں میں ہر گھر کو پانی کی سربراہی کیلئے ٹھوس اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ نومبر تک چیگنٹہ میں زیر تعلیم واٹر ٹینک کو مکمل کرلیں ‘ جس کے بعد ایس سی کالونی کو گھر گھر پانی کی سربراہی کی جائے گی ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک میں واٹر سپلائی کے پائپ لائنوں کی تنصیب کے کام قریب الختم ہیں جس کے بعد سڑک کی کشادگی کے کاموں کا آغاز کردیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں اریگیشن ڈیویژن میدک کے مہتمم مسٹر ایسیا اور آر ڈبلیو ایس آبپاشی کے انجنیئروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT