Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی کا تیقن

گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی کا تیقن

نارائن کھیڑ میں ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کی پریس کانفرنس
نارائن کھیڑ۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز نارائن کھیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی میدک اندول اور نارائن کھیڑ کے تمام مواضعات کو مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت 710 کروڑ کے ذریعہ گھر گھر پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 40لاکھ کے ذریعہ موضع جکل میں اگریکلچر کی عمارت منظور کی گئی ہے جس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ تلنگانہ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ 3کروڑ کی لاگت سے موضع انبیدہ، چاپٹہ میں 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینہ میں کسانوں کے لئے دن میں 9گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی ۔ ایم ایل سی انتخابات میں زیادہ تعداد میں ٹی آر ایس امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ نارائن کھیڑ ، ٹی آر ایس امیدوار ایم بھوپال ریڈی، ٹی آر ایس قائدین وینکٹ ریڈی، منور قریشی، رویندر نائک، پربھاکر، ماروتی پٹیل، راما کرشنا اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT