Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / گھوش اور منیکاکی ریو اولمپکس میں رسائی

گھوش اور منیکاکی ریو اولمپکس میں رسائی

نئی دہلی ۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ٹیبل ٹینس کے ہندوستانی کھلاڑی سومیاجیت گھوش اور منیکابدرا نے ہانگ کانگ میںایشین کوالیفائرس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریو اولمپکس میں شرکت کیلئے ٹکٹ حاصل کرلی ہے ۔واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین زون کوالیفائر ایوانٹ میں کوئی اور ملک شرکت نہیںکررہا ہے لہذا یہ مقابلہ اب ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے مختص کردیئے گئے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ کھلاڑیوں نے ریو اولمپکس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔گھوش نے شاندارکارکردگی کے ذریعہ شرت کمل ‘ انتھونی امل راج اور ہرمیت دیسائی کو شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جب کہ منیکا بدرا اپنے گروپ میں پہلے مقام پر فائز رہی ۔

 

TOPPOPULARRECENT