Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / گھوڑے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارہلاک ‘ ایک زخمی

گھوڑے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارہلاک ‘ ایک زخمی

حیدرآباد ۔20 فبروری ( سیاست نیوز) بائیک ریسنگ اور کار ریسنگ کے بعد شہر میں ہارس ریسنگ( گھڑسواری )کے شوق میں اضافہ ہورہا ہے ‘ تاہم ایک ایسے ہی واقعہ میں گھوڑے کی زد میں آکر موٹر سیکل سوار ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ رات دیر گئے شہر کے نواحی علاقہ مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ حمید شاہ خان اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی کاظم شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ حمید شاہ خان اور کاظمبائیک پر رات دیر گئے جارہے تھے کہ وٹے پلی علاقہ میں ایک گھوڑے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران حمید شاہ خان جن کی عمر 42 سال ہے فوت ہوگئے ۔ انسپکٹر میلاردیوپلی نے بتایا کہ گھڑسوار سہیل ساکن وٹے پلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس( شمس آباد زون ) پی وی پدمجا نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بائیک نے پہلے گھوڑے کو ٹکر دی یا گھوڑے نے موٹر سیکل سوار کولات ماری۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT