Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گھٹکیسر کے روڈی شیٹر کے خلاف کارروائی

گھٹکیسر کے روڈی شیٹر کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) گھٹکیسر کے روڈی شیٹر ظفر کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا گیا ۔ کمشنر پولیس راجہ مسٹر مرلی دھر بھگوت نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ 34 سالہ سید ظفر علی عرف فہیم ولد اکبر علی ساکن بالا جی نگر گھٹکیسر ضلع میڑچل کے خلاف انسداد غنڈہ گردی کا سخت اقدام کیا گیا ۔ ظفر پیشہ سے ڈرائیور تھا اور ہوم گارڈ کی خدمات بھی انجام دے رہا تھا ۔ ظفر کی حرکتوں اور غیر سماجی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سال 2009 ء میں اسے ہوم گارڈز کے پیشہ سے ہٹادیا گیا تھا جو سال 2006 ء میں اس کا تقرر ہوا تھا ۔ تاہم عدالت سے اس نے دوبارہ اپنی بحالی کے احکامات حاصل کرلئے تھے ۔ اور ریاست کی تقسیم کے بعد اس کا پیشہ ریاست آندھراپردیش کو منتقل ہوچکا تھا جو سی آئی ڈی میں یہ بہ حیثیت ڈرائیور تھا ۔ تاہم گزشتہ 6 ماہ سے وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا ۔ کمشنر پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 2012 ء سے اس نے مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا ۔ شراب کے نشہ کا عادی ظفر جیل کی سزاء کاٹنے کے باوجود بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تھا ۔ نشہ میں اپنے ساتھیوں پر حملہ کرنا اور شدید زدوکوب بھی کیا کرتا تھا ۔ اس کے خلاف کل 5 مقدمات درج ہیں جن میں ایک اقدام قتل کا مقدمہ بھی پایا جاتا ہے ۔ کمشنر پولیس راجہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے قیام امن اور عوامی سہولیات اور پرسکون ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT