Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / گہرے نالے میں گر کر بی جے پی رکن پارلیمنٹ زخمی

گہرے نالے میں گر کر بی جے پی رکن پارلیمنٹ زخمی

جام نگر ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : جام نگر کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ پونم میڈم آج اس وقت ایک گہرے نالے میں گر کر زخمی ہوگئیں جب بلدی حکام کی جانب سے انہدامی کارروائی کے دوران سلم بستیوں کے مکینوں سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ نالے کا ڈھکن شکستہ ہوگیا جس پر 41 سالہ میڈم پاؤں رکھتے ہی 8 فٹ گہرے ڈرین میں گر گئیں اس وقت وہ انہدامی کارروائی کے متاثرین سے بات چیت کررہی تھیں ۔ ایم پی کے ڈاکٹر ایس مہیشوری نے بتایا کہ ان کے سر ، کندھے اور پیروں کو زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔بعد ازاں ایکس رے رپورٹ میں پتہ چلا کہ ان کے سر میں 4 انچ گہرا زخم آیا جسے 5 ٹانکے لگاکر بند کردیا گیا ۔ اگرچیکہ ان کا بائیں بازو (کندھا)  لہو لہان ہوگیا لیکن فریکچر نہیں آیا اور ان کے اعضائے رئیسہ حسب معمول کام کر رہے ہیں اور مکمل ہوش و حواس میں ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے چونکہ موسم گرما کی وجہ سے یہ نالہ خشک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں فی الفور باہرنکالنے میں آسانی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT