Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گیاس کے اخراج سے ایک خاندان جھلس کر زخمی

گیاس کے اخراج سے ایک خاندان جھلس کر زخمی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد علاقہ میں ایک خاندان شدید جھلس کر زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان میں پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پدمانگر رنگ روڈ پر واقع ایک مکان میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں 32 سالہ سرینواس اس شخص کی بیوی 30 سالہ ممتا اور ان کے دو بچے 7 سالہ ہنمنت اور 9 سالہ وشنو کی شدید جھلس گئے ۔ مقامی عوام اور پولیس نے انہیں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT